زوال پذیر امریکہ اپنے عوام کے بجائے فوجی اڈوں اور دہشت گرد اسرائیل پر اربوں ڈالر ضائع کر رہا ہے، قالیباف
قالیباف
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی حکام کے کھوکھلے دعووں اور معاشی بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے نیویارک ٹائمز کا وہ تجزیاتی مضمون شیئر کیا ہے جس میں اہم معاشی اشاریوں کو کنٹرول کرنے میں سکاٹ بیسنٹ کی بدترین ناکامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر قالیباف نے امریکہ کی معاشی پالیسیوں پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ زوال پذیر سلطنت دنیا بھر میں قائم اپنے 750 فوجی اڈوں اور خطے میں اپنے نیابتی دہشت گرد، یعنی غاصب اسرائیل پر اندھا دھند اربوں ڈالر پانی کی طرح بہا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی شرائط پوری ہونے پر ہی آبنائے ہرمز کھلے گا؛ ایرانی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا کہ اگر امریکی حکومت یہ خطیر رقم بیرونی جنگوں اور صیہونی ریاست کی پشت پناہی میں جھونکنے کے بجائے اپنے معاشی بحران کے شکار عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتی تو اس کے لیے زیادہ بہتر ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ایک منطقی بات ہے، لیکن زوال کی شکار امریکی حکومت کے لیے ایسی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا شاید حد سے زیادہ مشکل اور ناممکن کام بن چکا ہے۔







