عراق: بغداد میں بم دھماکے درجنوں جاں بحق و زخمی

16 مئی, 2016 00:00

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال اور جنوب میں واقع علاقوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم چودہ عراقی جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک دہشت گردانہ بم دھماکہ اتوار کی رات بغداد کے جنوب میں واقع اللطیفیہ کے علاقے میں ہوا جس میں دو عراقی شہری جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہوئے جبکہ دوسرا بڑا دہشت گردانہ بم دھاکہ بغداد کے شمال میں واقع التاجی کے علاقے میں ہوا جس میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے عراق کے تاریخی و ثقافتی آثار کا خاتمہ کرنے کی غرض سے شمالی عراق میں واقع صوبے موصل میں آشور شاہی محل اور مسقی تاریخی دروازے کو تباہ کر دیا۔ جبکہ یہ تاریخی آثار، ساتویں صدی قبل از مسیح سے متعلق رہے ہیں۔ اس سے قبل داعشی دہشت گردوں نے موصل پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں مختلف علاقوں میں موجود بہت سے تاریخی آثار کو تباہ کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں، خاص طور سے مغربی صوبے الانبار میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مسلسل کامیابیوں کے بعد داعشی دہشت گردوں نے عراقی شہریوں کو اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

4:09 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔