پاکستان کا امریکہ کے منہ پر جوتا؛ یکطرفہ پابندیاں مسترد، پاک ایران تجارت جاری رہے گی
دفتر خارجہ
شیعیت نیوز : پاکستان نے خطے میں امریکی دباؤ اور غنڈہ گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے امریکہ کے منہ پر زور دار جوتا رسید کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گرد امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی کے طور پر تہران کا دورہ کیا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا حالیہ دورۂ تہران خالصتاً خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستان کی اپنی آزادانہ کوششوں کا حصہ تھا، اور اس دورے کو امریکہ سے منسوب کرنا سراسر غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زوال پذیر امریکہ اپنے عوام کے بجائے فوجی اڈوں اور دہشت گرد اسرائیل پر اربوں ڈالر ضائع کر رہا ہے، قالیباف
ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تجارت بین الاقوامی تجارتی قوانین کے عین مطابق جاری ہے اور پاکستان اس برادرانہ تجارت کو مزید فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ امریکی پابندی پر عمل کرنے کا ہرگز پابند نہیں ہے۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی پابندیاں عائد کی جائیں تو معاملہ الگ ہوتا ہے، لیکن پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے دائرے سے باہر عائد کی جانے والی تمام یکطرفہ پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایسی کسی ڈکٹیشن کو تسلیم نہیں کرتا۔







