نجف اشرف: آیت اللہ بشیر نجفی سے ایرانی وفد کی ملاقات، رہبرِ معظم کا خصوصی پیغام موصول

26 اگست, 2026 20:04

شیعیت نیوز : نجف اشرف میں مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقر وفد کی قیادت رہبرِ اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اور مجلسِ خبرگان کے نائب سربراہ کر رہے تھے۔

ایرانی وفد نے رہبرِ معظم کی جانب سے آیت اللہ بشیر نجفی اور نجف اشرف کی مرجعیت کو خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس پیغام میں حالیہ کڑے حالات کے دوران ایرانی عوام کی بھرپور حمایت اور بالخصوص شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے حوالے سے مرجعیت کے شاندار مؤقف پر دلی شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیرتِ نبوی (ص) حسنِ اخلاق، نرمی اور انسانیت سے محبت کا عملی نمونہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے فقیدِ امتِ اسلامیہ کی شہادت پر امام زمانہ (عج)، وفد کے شرکاء اور اپنی جانب سے ایک بار پھر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید رہبر کے مراسمِ تشییع میں عراقی عوام اور قبائل کے عظیم دینی و انسانی کردار اور یکجہتی کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے بارگاہِ الٰہی میں امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی کہ پروردگار تمام مؤمنین کو ہر قسم کی آفات اور شر سے محفوظ رکھے اور ہمارے آقا و مولا حضرت امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے ظہورِ پرنور میں جلد از جلد تعجیل فرمائے۔

9:13 شام اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔