مدرسے میں معصوم طالب علم سے بدفعلی، کالعدم سپاہ صحابہ کا قاری گرفتار

27 اگست, 2026 21:33

شیعیت نیوز : ملک بھر بالخصوص پنجاب میں نام نہاد دینی مدارس کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملک دشمن اور کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے کارندوں کی درندگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز مساجد اور مدارس میں معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعات نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک اور انتہائی شرمناک واقعہ ضلع جھنگ کے علاقے شورکوٹ (اڈا 25 پل) کے قریب واقع مدرسہ حیدریہ غوثیہ میں پیش آیا ہے۔ اس نام نہاد دینی مدرسے میں کالعدم تنظیم کے درندے قاری سعد نے ایک معصوم طالب علم کو اپنی ہوس اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا امریکہ کے منہ پر جوتا؛ یکطرفہ پابندیاں مسترد، پاک ایران تجارت جاری رہے گی

متاثرہ معصوم بچے کے والدین کی جانب سے واقعے کی فوری اطلاع اور اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر مقامی پولیس نے تیز ترین ایکشن لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری سعد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے اور باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ امر باعثِ شرم ہے کہ تکفیر کا جھوٹا نعرہ لگانے والے اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف نبرد آزما اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف محض بکواس کرنے والے یہ دہشت گرد، اپنے ہی زیرِ انتظام مدارس میں پڑھنے والے معصوم بچوں کو اپنی درندگی اور شیطانیت سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام اور بے نقاب ہو چکے ہیں۔

10:51 شام اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔