قالیباف کا عراق کے دورے میں شہید سلیمانی اور المہندس کے مزار پر اہم پیغام
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے دورے کے موقع پر بغداد ائیرپورٹ پر شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا یہ دورہ ایران اور عراق کی تاریخ کے دو عظیم شخصیات کی جائے شہادت سے شروع کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقام حق اور باطل کے محاذوں کے درمیان مقابلے کی علامت ہے، جہاں دہشتگرد امریکی حکومت نے مزاحمتی محاذ کے دو عظیم رہنماؤں کو شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قم میں شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت و مکتب پر خصوصی نشست
قالیباف نے کہا کہ جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے ایران، عراق اور پورے خطے کو داعش کی شرارتوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان جنگ میں سب نے ایران کی مزاحمت کی طاقت کو محسوس کیا اور آج مزاحمت کا نظریہ عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں نئے سکیورٹی نظام میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کم ہو رہی ہے اور امریکی فوج باعزت انخلا کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جبکہ دہشتگرد اسرائیلی رجیم کا خطے میں کوئی مستقبل نہیں۔







