کرم میں تکفیری عناصر کی شر انگیزی، سیرت مصطفیٰؐ کے نام پر ‘شیعہ کافر’ کے نعرے

27 اگست, 2026 21:46

شیعیت نیوز : ضلع کرم کے علاقے بگن میں سیرتِ نبوی (ص) کے نام پر منعقدہ ایک مذہبی اجتماع میں کالعدم تکفیری عناصر کی جانب سے ’’کافر کافر، شیعہ کافر‘‘ کے شر انگیز نعرے لگائے جانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر مختلف مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ناقدین اور باشعور شہریوں کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین (ص) کی سیرتِ طیبہ کے نام پر منعقد ہونے والے مقدس اجتماع میں کسی بھی مسلمان مسلک کے خلاف نفرت انگیز اور تکفیری نعرے بلند کرنا کھلی شرپسندی ہے۔ سیرتِ طیبہ (ص) کا پیغام امن، اخلاق اور برداشت کا درس دیتا ہے، اس لیے ایسے اجتماعات کو فرقہ وارانہ نفرت کا گڑھ نہیں بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے زیر اہتمام شاندار سالانہ ’وحدت امت ریلی‘ کا انعقاد

ضلع کرم پہلے ہی فرقہ وارانہ کشیدگی اور دہشت گردی کے باعث کئی تلخ تجربات سے گزر چکا ہے۔ ایسے انتہائی حساس ماحول میں تکفیری عناصر کی جانب سے مذہبی اجتماعات کے دوران ایسی اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی نعرے بازی سے علاقے کا امن تباہ ہونے اور کشیدگی میں مزید اضافے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مذہبی و سماجی حلقوں نے ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجود ویڈیوز اور شواہد کی روشنی میں ان شرپسند عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اجتماعات میں ایسی فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کو روکیں اور علاقے میں باہمی احترام کو فروغ دیں۔

10:51 شام اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔