مغربی عراق میں مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا

14 مئی, 2016 00:00

عراق کے صوبے الانبار میں واقع بغدادی کی کونسل کے چیئرمین داؤد دیلمی نے جمعے کو اعلان کیا کہ عراقی فوج نے قبائلی جوانوں کے تعاون سے بغدادی کے شمال میں واقع جبہ علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ اس سے قبل عراقی فوج نے جبہ کے مضافات میں واقع قصبے عدوسیہ کو آزاد کرا لیا تھا۔ بغدادی علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائی، بدھ کے روز شروع کی گئی تھی۔ ادھر شہر الرمادی کے مشرق میں واقع خالدیہ کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے بوعیثہ اور اس کے اطراف میں واقع علاقوں پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں کم از کم اسّی داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب صوبے الانبار میں حدیثہ کے مضافات میں داعشی دہشت گردوں اور قبائلی و عوامی رضاکار جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ گذشتہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کی جارحانہ توانائی اب ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے عراقی فوج اور عوامی رضاکار نیز قبائلی جوانوں کے مقابلے میں شکست کھانے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں پر وحشیانہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔

5:19 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔