حالیہ جنگوں میں دشمن کے طیارے اور ڈرونز تباہ، ایرانی فضائی دفاع کی شاندار کارکردگی

26 اگست, 2026 09:41

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ حالیہ دو جنگوں کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے دشمن کے جدید لڑاکا طیاروں اور اسٹریٹجک ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنا کر اپنی شاندار صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے قیمتی جنگی تجربات کو 40 روزہ جنگ میں بھرپور انداز میں بروئے کار لایا گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی فضائی دفاعی نظاموں کی مؤثریت مزید نمایاں ہوئی اور دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : علاقائی امن و استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط سفارت کاری جاری ہے، عباس عراقچی

بریگیڈیئر جنرل الہامی کا مزید کہنا تھا کہ ان جنگوں نے دفاعی نظاموں کی تیاری، مؤثر تعیناتی اور جنگی حکمت عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تجربات فراہم کیے ہیں، جن کی بنیاد پر فضائی دفاع کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق، ایران اب مکمل طور پر اپنی مقامی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ کامیاب تجربات کی روشنی میں خالصتاً ایرانی ٹیکنالوجی اور ملکی ماہرین کی مدد سے مزید جدید اور مؤثر دفاعی نظام تیار کیے جا رہے ہیں۔

10:57 صبح اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔