شیخ زکزاکی کے بچوں کو انکے سامنے شہید کیا گیا

13 مئی, 2016 00:00

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کے ساتھ ایک وفد نے حال ہی میں ملاقات کی جس میں شیخ زکزاکی نے اپنے بچوں حمد اور حمید کی شہادت کا دردناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے13 اور 15 سالہ  بچوں حمد اور حمید  کو ان کی آنکھوں کے سامن گولی مار کر شہید کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حمد کی عمر 15 سال کی تھی جس کی گردن میں گولی ماری گئی جس کے بعد وہ میرے دیکھتے ہی دیکھتے شہید ہوگئے۔ دوسرے بچے حمید کی عمر 13 سال تھی جس کے سر میں گولی ماری گئی  اور اس کا سر بھی میرے سامنے شکافتہ ہوگیا اس طرح میرے دونوں بچوں کو میرے سامنے شہید کیا گیا۔ شیخ زکزاکی نے یہ دردناک واقعہ  بڑے ہی آرام اور اطمینان  کے ساتھ بیان کیا۔

6:33 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔