کراچی: خانہ فرہنگ ایران کے زیرِ اہتمام ’صبحِ شہادت‘ شعری کانفرنس، علامہ حسن ظفر نقوی کی شرکت

25 اگست, 2026 17:36

شیعیت نیوز : خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) اور میناب اسکول کے معصوم شہداء کی یاد میں ’’شعری کانفرنس صبحِ شہادت‘‘ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں ملک کے ممتاز شعراء نے شرکت کی اور شہدائے ایران کو اپنے کلام کے ذریعے شاندار منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر بزرگ عالمِ دین اور معروف خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے بھی اپنا کلام پیش کیا، جسے کانفرنس میں پہلی پوزیشن کا مستحق قرار دیا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہید رہبر کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم سانحہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے بھاری نقصان ہے، تاہم یہ قربانیاں امت میں بیداری، استقامت اور حق کی جدوجہد کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ایران کو تقسیم کرنے میں ناکام رہا، کڑے حالات میں بھی ملک مزید مضبوط ہوا، سید حسن خمینی

علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کا پیغام آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔ اس ادبی نشست میں پیش کیے گئے کلام میں وفا، ایثار، مقاومت اور امتِ مسلمہ کی بیداری کے موضوعات نمایاں رہے، جس نے شرکاء کو شہداء کے بلند مقاصد اور قربانیوں پر غور کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا۔

تقریب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی چار سالہ خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے پاک ایران ثقافتی اور ادبی روابط کے فروغ اور مشترکہ پروگراموں کے انعقاد میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا کے شاندار کردار کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا۔

6:35 شام اگست 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔