ایپسٹین کی شرمناک فائلز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سرفہرست ہے، ہنٹر بائیڈن کا سنسنی خیز انکشاف

23 اگست, 2026 17:53

شیعیت نیوز : سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے امریکی استکباری نظام کی اخلاقی گراوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بدنامِ زمانہ جیفری ایپسٹین کی شرمناک فائلز میں، ایپسٹین کے بعد سب سے زیادہ جس شخص کا نام آیا ہے وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن نے ایران کے خلاف خصوصی بم استعمال کیے، قائم مقام ایرانی وزیر دفاع

ہنٹر بائیڈن نے امریکی نظامِ انصاف کی منافقت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتنے سنگین حقائق کے باوجود یہ فائلیں اب تک منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ اٹارنی جنرل، عوام اور ایپسٹین کے مظلوم متاثرین کو انصاف دلانے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں، جو امریکی عدالتی نظام پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

6:33 شام اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔