دہشت گرد امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف بے بنیاد دعوے

25 اگست, 2026 17:15

شیعیت نیوز : دہشت گرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی من گھڑت اور بے بنیاد بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انتہائی مضحکہ خیز دعوے کیے ہیں۔ اپنے تازہ ترین بیان میں اس نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اپنی فوج کے ایک بڑے حصے کو تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہے۔

اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ٹرمپ نے یہ عجیب و غریب دعویٰ بھی کیا کہ ایران ایسے وقت میں بھی مظاہرین کو قتل کر رہا ہے جب وہاں سرے سے کوئی احتجاج ہی نہیں ہو رہا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں ایک بہت بڑا انسانی بحران جنم لے چکا ہے جسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری، المنصوری سمیت متعدد قصبوں میں زوردار دھماکے

واضح رہے کہ دہشت گرد ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیوں اور مخاصمانہ اقدامات کے باعث اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، دہشت گرد ٹرمپ ان بے بنیاد اور وہمی دعوؤں کے ذریعے دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

6:23 شام اگست 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔