سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریڈ بک میں شامل کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

25 اگست, 2026 17:40

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیم ‘سپاہ صحابہ’ کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار کیے گئے ان خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد حساس ادارے کے افسر کے قتل میں بھی براہِ راست ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پانچ کارکنان کی 8 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزمان فرار

حکام نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشت گرد 2014ء سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان ملزمان کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کے متعدد مقدمات درج تھے، جبکہ حکومت کی جانب سے ان دونوں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت پانچ، پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

6:45 شام اگست 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔