قالیباف کا دہشت گرد ٹرمپ کے انتخابی نعرے کا تمسخر: ‘ہم امریکہ کو دوبارہ بھوکا کر دیں گے’

25 اگست, 2026 17:28

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دہشت گرد ٹرمپ کے انتخابی نعرے ‘امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں’ کا تمسخر اڑاتے ہوئے طنزیہ انداز میں جوابی نعرہ دیا ہے کہ "ہم امریکہ کو دوبارہ بھوکا کر دیں گے”۔

واضح رہے کہ دہشت گرد امریکی صدر نے اپنے پلیٹ فارم پر قالیباف کے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر جعلی انداز میں شیئر کیا تھا۔ اس کے جواب میں ایرانی اسپیکر نے امریکہ کی بدترین معاشی صورتحال اور بھوک کے ہوشربا سرکاری اعداد و شمار دنیا کے سامنے رکھ دیے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد اور مضبوط عراق کے خواہاں ہیں، خطے میں امریکہ کی کوئی جگہ نہیں، محسن رضائی

مستند عالمی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر قالیباف نے واضح کیا کہ 4 کروڑ 70 لاکھ امریکی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ہر 8 میں سے ایک شہری رات کو بھوکا سونے پر مجبور ہے، جبکہ ایک کروڑ 60 لاکھ بچے منظم غربت کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے دہشت گرد ٹرمپ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ حقائق تمہارے دعوؤں کی طرح جعلی نہیں ہیں۔ تم ایران کے مقابلے میں اپنی مسلسل شکستوں اور خفت کا ازالہ جھوٹ اور فیک نیوز سے ہرگز نہیں کر سکتے۔

6:30 شام اگست 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔