دشمن نے ایران کے خلاف خصوصی بم استعمال کیے، قائم مقام ایرانی وزیر دفاع

23 اگست, 2026 17:50

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سردار ابن الرضا نے انکشاف کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ پیچیدہ جنگ میں ایران کے خلاف خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بم استعمال کیے گئے۔ پارلیمانی کمیٹیوں سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ استکباری طاقتوں نے اس جارحیت میں فوجی، سائبر اور نیابتی عناصر کا مشترکہ استعمال کیا، جسے تاریخ کی پہلی وسیع ترین میزائل اور ڈرون جنگ قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون کو ہراساں کرنے والا کلعدم سپاہ صحابہ کا اوباش کارکن گرفتار

سردار ابن الرضا نے واضح کیا کہ شہید رہبر (رہ) کی میراث، رہبرِ معظم کی بابصیرت قیادت اور سائنسدانوں کی شب و روز محنت نے دشمن کی تمام جدید اور مہنگی جنگی چالوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ہمیں استعماری طاقتوں کے جنگی پیٹرن کو سمجھنے کا موقع دیا ہے، اور اب وزارتِ دفاع آئندہ 50 سالہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسی غیر متناسب دفاعی حکمتِ عملی وضع کر رہی ہے جس کے ذریعے کم ترین لاگت میں دشمن کو دندان شکن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

6:32 شام اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔