یمن فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، سید عبدالملک الحوثی
سید عبدالملک الحوثی
شیعیت نیوز : یمن کی مقاومت ‘انصار اللہ’ کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے 12 ربیع الاول عید میلاد النبی (ص) کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام فلسطین اور مزاحمتی محاذ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الٰہی وعدے کے مطابق غاصب اسرائیل کا زوال ہر صورت یقینی ہے۔
متجاوز سعودی رجیم کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے سید الحوثی نے کہا کہ یمن کی پوزیشن غیر متزلزل ہے۔ اگر سعودی عرب نے ناکہ بندی یا جارحیت میں اضافہ کیا تو ‘ناکہ بندی کے بدلے ناکہ بندی’ کے اصول کے تحت مزید سخت جواب دیا جائے گا، کیونکہ سعودی عرب دراصل خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کی خدمت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریڈ بک میں شامل کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
رہبرِ یمن نے سعودی رجیم کی منافقانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یمنی عوام پر 12 سال سے ظالمانہ پابندیاں اور محاصرہ مسلط ہے، تو دوسری جانب غاصب اسرائیلیوں کے لیے مکہ اور مدینہ کے آسمان کھول دیے گئے ہیں، جو امتِ مسلمہ کے ساتھ صریح غداری ہے۔
انہوں نے اسلامی امت سے اپیل کی کہ وہ عالمی صیہونیت کے خلاف متحد ہو جائیں کیونکہ دشمن مسلم امہ کو غلام بنانا اور ان کے وسائل لوٹنا چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران، لبنان، غزہ، یمن اور عراق میں مزاحمتی محاذ کا استحکام ہماری استقامت کا ہی بہترین ثمر ہے۔






