عراق: الانبار میں داعش کے سرغنہ کی واصل جہنم

13 مئی, 2016 00:00

 رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے جمعے کے دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے مختلف ٹھکانوں پرعراقی فوج اورعوامی رضاکاروں کے حملوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے تین سرغنہ سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نے صوبے الانبار میں واقع علاقے الرطبہ میں داعش دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ان کے گوداموں کو تباہ کر دیا۔

ادھردارالحکومت بغداد میں سیکورٹی فورسز نے ایک پولیس اسٹیشن پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے دھماکہ کرنے والے تین عناصر کو ہلاک کر دیا۔ اس دھماکے میں ایک عراقی پولیس اہلکار مارا گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ نے مختلف علاقوں میں شکست کھانے کے بعد اپنے خودکش حملے تیز کر دیئے ہیں۔

3:07 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔