دنیا

امریکا صیہونی حکومت کی فوجی مدد میں بھاری اضافے کا خواہاں

امریکا صیہونی حکومت کی فوجی مدد میں ریکارڈ توڑ اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے اپنے مجوزہ منصوبے میں صیہونی حکومت کی فوجی مدد میں ریکارد توڑ اضافہ کر کے اسرائیل کے میزائلی دفاعی سسٹم کے لئے ساٹھ کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے دوہزار سترہ کے بجٹ کے لئے اپنے مجوزہ منصوبے میں صیہونی حکومت کے میزائلی دفاعی سسٹم کی مدد کے لئے اتنی بڑی رقم مختص کی ہے کہ اس کے منظور ہونے کی صورت میں یہ مدد واشنگٹن کی طرف سے اس غاصب حکومت کے لئے ریکارڈ توڑ مدد ہوگی۔ اس منصوبے میں صیہونی حکومت کے میزائلی دفاعی سسٹم کی توسیع میں مدد کے لئے ساٹھ کروڑ ڈالر کی رقم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت جنگ کی مجوزہ رقم تقریبا” چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تھی لیکن ایوان نمائندگان کے اراکین نے اس رقم میں ریکارڈ توڑ چار گنا اضافہ کیا ہے۔ حکومت اور سینیٹ سے مشورے کے بعد حتمی بجٹ منظور ہوگا۔ امریکا آئندہ دو سال میں ختم ہونے والے صیہونی حکومت کے ساتھ ہوئے دس سالہ معاہدے کی بنیاد پر تل ابیب کی سالانہ تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی فوجی مدد کرتا ہے جبکہ مشترکہ میزائلی دفاعی سسٹم اس میں شامل نہیں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button