مشرق وسطی

ترکی نے اپنا سفیر ڈھاکہ سے واپس بلا لیا

ترکی نے بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ڈھاکہ سے اپناسفیر واپس بلا لیا ہے

بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزاسنائی تھی جس کے بعد بدھ اور جمعرات کی رات انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا – اس واقعے کے بعد جہاں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا وہیں ترکی کی حکومت اور عوام نے بھی سخت احتجاج کیا – ترکی کے سفیر جمعرات کو ڈھاکہ سے واپس انقرہ پہنچ گئے – ترکی کے شہروں انقرہ اور قونیہ میں بدھ کو ترک شہریوں نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کو پھانسی دئے جانے کے خلاف بڑے مظاہرے کئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button