عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر نامعلوم کواڈکاپٹر کی زد میں، دھماکے سے انجن تباہ

01 اگست, 2026 21:10

شیعیت نیوز : عمان کے ساحل کے قریب ایک اور بحری واقعے کی اطلاع سامنے آئی ہے جہاں برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق عمان کے شہر خصب سے تقریباً 21 میل شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی رپورٹ کیا کہ عمان کے علاقے لیما کے شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر نامعلوم کواڈکاپٹر کی زد میں آ گیا۔ نامعلوم کواڈکاپٹر آئل ٹینکر کے انجن والے حصے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں انجن کو شدید نقصان پہنچا اور جہاز کا کنٹرول متاثر ہو گیا۔

واقعے کی تفصیلات ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئی ہیں اور متعلقہ ادارے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، دو ماہ میں 419 آپریشنز، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 54 دہشتگرد گرفتار

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بحری کشیدگی عروج پر ہے اور آبنائے ہرمز اور آس پاس کے سمندری علاقوں میں متعدد بحری واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن نے عالمی شپنگ صنعت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعات خطے میں جاری بحری کشیدگی کا حصہ ہیں اور عالمی برادری ان پیش رفتوں کو انتہائی توجہ سے دیکھ رہی ہے۔

10:28 شام اگست 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔