چھوٹا اسرائیل (متحدہ عرب امارات) کا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات روکنے کا اعلان

19 اگست, 2026 12:36

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات (چھوٹا اسرائیل) کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں اور مالی لین دین تا اطلاع ثانی روک دیے گئے ہیں۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ علاقائی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے ساتھ امارات کے گہرے تعلقات اس فیصلے کے حقیقی اسباب کو واضح کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات روکنے کا حکم، امریکی ناراضی اور پابندیوں میں اضافے کا امکان

اس سے قبل امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ چند گھنٹے قبل امارات کی جانب داغے گئے میزائل ایران کی طرف سے فائر کیے گئے تھے۔ تاہم ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اس نوعیت کے الزامات خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

2:03 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔