اقتصادی جنگ جاری رہی تو ایک قطرہ تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے، محسن رضائی

24 اگست, 2026 10:18

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے عالمی استکبار کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر تہران کے خلاف مسلط کردہ اقتصادی جنگ کا سلسلہ نہ رکا تو خطے سے ایک قطرہ تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ معاشی دباؤ کے تسلسل کی صورت میں آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے تیل کی ترسیل مکمل طور پر روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کونسل کے قیام کی تجویز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں محسن رضائی نے مزید کہا کہ غیور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی اس ظالمانہ معاشی جنگ میں جو ملک بھی واشنگٹن کی شمولیت یا حمایت کرے گا، تہران اسے اپنے خلاف براہِ راست ‘جنگی اقدام’ تصور کرے گا۔ ان کا یہ بیان خطے میں امریکی استبداد اور اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ایران کے انتہائی مضبوط اور مزاحمتی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

11:09 صبح اگست 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔