مشرق وسطی

شام میں حلب پر دہشت گردوں کی بربریت

شام میں حلب کے جنوبی مضافاتی علاقے خان طومان میں دہشت گرد گروہوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق خان طومان کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور جیش الفتح دہشت گرد گروہ وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ شامی فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے صرف چند روز میں اپنے سیکڑوں عناصر کے ہلاک و زخمی ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ شام کے فوجی ماہرین نے العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گردوں کو شامی فوج کی سخت جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔ ان فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ جبہۃ النصرہ گروہ کا نام، دہشت گرد گروہوں کی عالمی فہرست میں شامل ہو چکا ہے اس لئے اس گروہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام گروہوں کا قلع قمع کئے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button