خاتون کو ہراساں کرنے والا کلعدم سپاہ صحابہ کا اوباش کارکن گرفتار
کلعدم سپاہ صحابہ
یعیت نیوز : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک راہ گیر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے کلعدم کلعدم سپاہ صحابہ کا اوباش کارکن کو بالآخر قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم اویس کو پاکستان بازار کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے، جس کی راہ گیر خاتون کو ہراساں کرنے کی شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی نئی اور فیصلہ کن حکمتِ عملی: استکباری، صیہونی اور سعودی سازشیں دم توڑنے لگیں
پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے اس ناصبی درندے کی شناخت کی اور فوری کارروائی عمل میں لائی۔ دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 21 اگست 2026 کو اورنگی سیکٹر اے 15 کے قریب پیش آیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس تکفیری ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔







