غاصب صیہونیوں کو اسلحہ فراہم کرنا جنگی جرائم میں براہِ راست شرکت ہے، کاظم غریب آبادی

23 اگست, 2026 17:30

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے استعماری طاقتوں بالخصوص برطانیہ اور فرانس کو سخت انتباہ دیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کو اسلحہ فراہم کرنا مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں دانستہ شرکت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لندن اور پیرس محض ‘تشویش’ کا دکھاوا کر کے نسل کشی میں اپنی شراکت داری پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : اقتصادی جنگ میں شدت امریکہ کی عسکری شکست کا واضح اعتراف ہے، ترجمان سپاہِ پاسداران

انہوں نے انکشاف کیا کہ برطانیہ اور فرانس کے 100 سے زائد سابق سفارت کاروں نے بھی اپنی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل فوری روکیں اور عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلوں پر عمل کریں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا کہ صیہونیوں کی سرپرستی ایک شعوری انتخاب ہے جو مغربی طاقتوں کو ہولناک جنگی جرائم میں براہِ راست شریک کرتا ہے۔

6:19 شام اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔