ایران

دہشت گردوں کے مقابلے میں یورپ و امریکہ کا رویہ بالکل نادرست، ڈاکٹر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں یورپ و امریکہ کا رویہ بالکل غلط رہا ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں جرمنی کے نائب وزیر خارجہ مارکوس ادرر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے خلاف تمام ملکوں کی سنجیدہ مہم کا خواہاں ہے۔ انھوں نے علاقے کے حساس حالات کا ذکر کرتے ہوئے انتہا پسند اور اعتدال پسند گروہوں میں دہشت گردوں کی تقسیم کو یورپ و امریکہ کی بڑی اور تاریخی غلطی قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی یہ تقسیم، علاقے میں خطرناک دہشت گردانہ اقدامات کی صرف توجیہ ہے۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی حمایت کرنا یورپ و امریکہ کے ایجنڈے میں شامل ہے جس کے ناقابل تلافی نقصانات برآمد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button