سعودی عرب

سعودی عرب کے بڑے مفتی نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی

 شیعیت نیوز: اکثر مسلم ممالک میں ہم جنسی پرستی کو سنگین جرم قرار دیا جاتا ہے اور اس کی سخت ترین سزا مقرر ہے، لیکن سویڈن کے دورے پر گئے ہوئے ایک سینئر سعودی سکالر نے یہ فرما کر دنیا کو حیران کر دیا ہے کہ اس بد فعل کی کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔
ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ڈاکٹر سلمان العودا نے سویڈن کے اخبار سڈ سوینسگان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”اگرچہ مذہبی کتابوں میں ہم جنس پرستی کو گناہ قرار دیا گیا ہے، تاہم اس دنیا میں اس فعل کی کوئی بھی سزا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔“ انہوںنے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مذہب کی طرف سے انسان کو دی گئی آزادی کی طرف توجہ دلائی اور کہا، ”اسلام کی بنیادی باتوں میں سے ایک انسان کو دی گئی عمل کی آزادی ہے۔ انسان کو یہ آزادی ہے کہ وہ جو چاہے کرے، لیکن اسے نتائج کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔“

ڈاکٹر سلمان نے ہم جنس پرستی کو مذہب سے انحراف قرار دینے والوں پر بھی نتقید کی۔ ان کا کہنا تھا ”ہم جنس پرست اسلام سے منحرف نہیں ہیں۔ ہم جنس پرستی بہت بڑا گناہ ہے، لیکن جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم جنس پرست اسلام سے انحراف کررہے ہیں دراصل وہ خود انحراف کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ہم جنس پرستوں کو موت کی سزا دے کر وہ ہم جنس پرستی سے بھی بڑا گناہ کررہے ہیں۔“
ڈاکٹر سلمان العودا انٹرنیشنل یونین فار مسلم سکالرز کے رکن ہیں اور وہ اسلام ٹوڈے کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ ان سے قبل تیونس کے مشہور مذہبی سکالر راشد غنوچی بھی اسی قسم کی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔ فرانسیسی صحافی الیویئر راوانیلو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا، ”ہم، ہم جنس پرستی کی حمایت نہیں کرتے، لیکن اسلام لوگوں کی جاسوسی نہیں کرتا۔ یہ نجی زندگی کا تحفظ کرتا ہے۔ ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور ہر کوئی اس کے لئے اپنے خالق کے سامنے جواب دہ ہے۔“

متعلقہ مضامین

Back to top button