عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

06 مئی, 2016 00:00

 عراق کے مختلف علاقوں منجملہ الانبار، نینوا اور صلاح الدین میں دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں نوّے دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے اور دو سو نیس سے زائد بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب عراقی فضائیہ کے طیاروں نے مغربی الانبار میں القائم، الحویجہ اور فلوجہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔

صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے جنوب میں واقع القیارہ میں الجدعہ علاقے میں بھی داعشی دہشت گردوں کے خلاف عراقی فضائیہ کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہتھیاروں کے ان کے ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا۔

1:52 صبح جون 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔