ایرانی وزیرخارجہ اور آرمی چیف عاصم منیر کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال

20 اگست, 2026 11:24

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور موجودہ حالات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران کا اعلان: نئی جنگ میں ایران کے ہتھیار جدید اور تباہ کن ہوں گے

گفتگو میں سفارتی پیش رفت، سیاسی اور سفارتی حل کے لیے جاری کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان مشاورت و تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رابطہ علاقائی امن و استحکام اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہے۔

12:25 شام اگست 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔