بین الحرمین میں شہید امام خامنہ ای کے انتقام کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا

03 اگست, 2026 16:52

شیعیت نیوز: اربعین کے موقع پر بین الحرمین کربلائے معلیٰ میں زائرین کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران شہید امام خامنہ ای کے انتقام کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا۔

گزشتہ چند روز میں نجف اشرف، حرم امیرالمومنینؑ اور ایران و عراق کے مختلف شہروں میں بھی اسی عنوان کے پرچم بلند کیے گئے ہیں، جنہیں زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ اور لبنان میں صہیونی نسل کشی جاری، شہداء کی تعداد 73 ہزار سے متجاوز

اربعین کے عظیم اجتماع میں ان پرچموں کو یکجہتی اور مزاحمتی نظریات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو زائرین کے درمیان اتحاد اور مشترکہ مؤقف کا مظہر ہے۔

6:09 شام اگست 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔