دنیا

امریکا القاعدہ کےدہشتگردوں کو فائربندی میں شامل کرنا چاہتے ہے، روسی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ لاروف نے روسی خبررساں ایجنسی "سپوتنکSputniknewsکو  بدھ 4مئی کو  ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’امریکیوں نے کوشش کی تھی کہ القاعدہ دہشتگردگروہ النصرہ فرنٹ کو معتدل سمجھے جانے والے گرپوں میں شامل کرے جن کے ساتھ اس وقت فائربندی کا معاہدہ ہے‘‘ اور اس معاہدے کی رو سے شام کی حکومت ان کیخلاف آپریشن نہیں کرسکتی ۔

لاروف کا مزید کہنا تھا کہ ’’کچھ قوتیں چاہتیں ہیں کہ النصرہ فرنٹ کیخلاف کاروائیاں نہ ہوں اور ان کیخلاف آپریشن روکا جائے و دراصل النصرہ کو بچانا چاہتے ہیں‘‘لاروف نے داعش اور النصرہ دہشتگردوں کے ترکی کے سے گہرے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کردیا اور امریکیوں اور یورپی ممالک کو مخاطب کرکے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ امریکی اور یورپی اپنے وعدے پورے کرینگے اور خود کو معتدل اپوزیشن کہلانے والے ان گروہ سے فاصلہ اختیار کرینگے جو اب بھی النصرہ اور داعش کی حمایت کرتے ہیں ‘‘

لاروف نے یہ بھی کہا کہ صدر بشار الاسد ہمارے لئے اس طرح اتحادی نہیں جس طرح ترکی امریکہ کے لئے ہے لیکن ہم شام میں دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں اور سرکاری اداروں کو بچانا چاہتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button