یمن

سعودی عرب بدستور یمن پر حملے کر رہا ہے

 سعودی جارحین نے اسی طرح ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے صوبہ تعز کے علاقے ضباب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ افراد نے صوبہ تعز کے الزنوج، جبل جرہ اور شارع علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ بیضاء کے قصبے ذی ناعم پر حملہ کرنے کی سعودی ایجنٹوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button