یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے بدستور جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صعدہ، الجوف، مارب، حجہ، تعز اور دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب کے ایجنٹوں نے صوبہ تعز کے قصبے الوازعیہ کے علاقے المجرب پر حملہ کیا ہے۔

سعودی ایجنٹوں نے اسی طرح صوبہ الجوف کے علاقوں الغیل، المتون اور المصلوب پر بھی توپ خانے اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی ایجنٹوں نے ملح، التبہ الحمراء اور نھم قصبے پر بھی بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button