انصار اللہ سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہیڈکوارٹر پر بیلسٹک میزائلوں حملہ
یمن
شیعیت نیوز : یمن کے شمال مغربی صوبہ صعدہ میں یزیدی سعودی رجیم کی طرف سے سرحدی علاقوں پر توپ خانے اور راکٹ حملے جاری ہیں، جن میں بنی صیاح کا علاقہ اور رازح شہر کے اردگرد کی بستیاں خاص طور پر نشانہ بنائی جا رہی ہیں۔ یہ حملے یمن کی خانہ جنگی اور نسل کشی میں سعودی زیرقیادت اتحاد کی کارروائیوں کا حصہ ہیں، جس کے خلاف انصار اللہ کے مجاہدین مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حشد شعبی عراق کے بنیادی سکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے، عراقی سیکورٹی افسر
ادھر یمن کے مرکزی صوبہ مآرب میں ریاض سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے کم از کم دو شدید دھماکے ہوئے۔ یمنی فوج اور انصار اللہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے، جبکہ قابض سعودی رجیم کی طرف سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مآرب یمن کا تیل سے مالا مال صوبہ ہے اور اسے سعودی اتحاد کے لیے اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے، اس لیے یہ حملہ اتحاد کو ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔






