یمنی انصاراللہ کا المخا میں سعودی کرائے کے فوجیوں پر حملہ، 7 ہلاک 35 زخمی
یمن
شیعیت نیوز : یمن کی انصاراللہ تحریک نے تعز صوبے کے المخا علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں (بھاڑے کے سپاہیوں) کے ٹھکانوں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملوں کا نیا دور شروع کر دیا ہے۔ اتوار کی شام کو اسکله بندرگاہ کے گھاٹ کو بغیر پائلٹ خود کش دھماکہ خیز کشتی (بحری ڈرون) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 سعودی اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ صنعا حکومت نے اس آپریشن کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے، ایرانی وزارت خارجہ
یمن کے حدیدہ، اب اور لحج کے گورنروں نے سعودی رجیم کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ مغربی ساحل میدانِ جنگ بن جائے گا اور "ناکہ بندی کے بدلے ناکہ بندی” کی پالیسی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یمنی عوام کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔ گورنروں نے یمنی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی کیمپ چھوڑ دیں، کیونکہ سعودی رجیم انہیں امریکی-صہیونی منصوبے کے تحت اپنی جنگوں کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔







