سید عبدالملک حوثی کا قرآن کی توہین پر سخت ردعمل، مسلم ممالک کو اقتصادی اور سیاسی پابندیوں کا مشورہ
عبدالملک حوثی
شیعیت نیوز : انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین حوثی نے قرآن کریم کی بار بار ہونے والی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حرکتیں صہیونیوں کی تمام مقدس دینی اصولوں سے دشمنی اور پیغامِ الہی سے بیزاری کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات انسان کو ہدایت، عدل اور آزادی کی طرف بلاتی ہیں، جبکہ صہیونی طرز عمل ظلم، جارحیت اور طاقت کے غلبے پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد جہنم واصل
انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ قرآن کی توہین کے خلاف محض مذمت تک محدود نہ رہیں بلکہ سیاسی اور اقتصادی سطح پر سنجیدہ اقدامات کریں، جن میں امریکہ اور مغربی ممالک پر پابندیاں عائد کرنا اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ شامل ہے۔ سید حوثی نے کہا کہ اس طرح کا اقتصادی دباؤ قرآن کی توہین روکنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مسلم عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں اور اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔







