سعودی عرب

سعودی عرب میں پچاس ہزار مزدوروں کا احتجاج

سعودی کمپنی بن لادن کے تقریبا پچاس ہزار ملازمین اور مزدور ہر روز سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس کمپنی کے دفاتر کے سامنے اکٹھے ہو کر گزشتہ چار ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کیے جانے پر احتجاج کرتے ہیں۔

اس کے باوجود کہ بن لادن کمپنی نے اپنے ملازمین کو سعودی عرب سے چلے جانے کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ ملازمین اس ملک سے جانے سے قبل اپنی واجب الادا تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں ایک ایسے وقت میں غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں کہ جب یہ ملک یمن کے ساتھ جنگ میں بھاری رقم خرچ کر رہا ہے اور جنگ کے لیے کرائے کے فوجی بھرتی کر رہا ہے۔

سعودی عرب اسی طرح شام میں موجود دہشت گرد گروہوں کی بھرپور مالی اور فوجی مدد بھی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button