مشرق وسطی

آٹھ بحرینی باشندوں کو عمر قید کی سزا

 بحرین کی فوجداری عدالت نے تین بحرینی نوجوانوں کو سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پرحملے اور ان میں سے ایک کو زخمی کردینے کےجھوٹے الزام میں عمرقید کی سزاسنائی ہے – بحرین کی فوجداری عدالت نے پانچ دیگر بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزام میں عمرقیدکی ‎سزا سنائی ہے ان میں چار افراد ایک ہی گھرانے کے ہیں -ان پانچوں بحرینی شہریوں پر آتش گیر مادے گھر میں چھپا کر رکھنے کا الزام ہے –

اس درمیان بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف اور سیاسی رہنماؤں کی آزادی کے حق میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے – مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہرو ں میں شریک لوگوں نے، جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور بحرین میں سیکورٹی فورس کے ہاتھوں مسمار کی گئی مساجد کے امور کے انچارج محمد المنسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا-

بحرینی سیکورٹی فورس نے دوہزارپندرہ میں ایک ہزار سات سو پینسٹھ افراد کو گرفتار کرلیاتھا جن میں ایک سو بیس بچے اور بائیس خواتین بھی شامل ہیں-

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے حکومت کے خلاف عوام کی پرامن تحریک جاری ہے – بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی، جمہوریت اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں – بحرین کی سیکورٹی فورس اور سعودی فوج کے اہلکاروں نے اس عرصے میں سیکڑوں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا ہے جن میں سیاسی و مذہبی رہنما، انسانی حقوق کےسرگرم کارکن اور حتی ڈاکٹر اور نرسیں بھی شامل ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button