دنیا

نائیجیریا میں شیعوں کی اجتماعی قبر کی تصاویر نشر

 نائیجیریا کے شمالی شہر کادونا کے نواح میں ماندو قبرستان کی کچھ تصاویر نشر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تقریبا ساڑھے تین سو شیعہ مسلمانوں کو کہ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، قتل کر کے اجتماعی طور پر اس قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کادونا کی مقامی حکومت نے اس اجتماعی قبر میں تین سو سینتالیس افراد کو دفن کیے جانے کی تائید کی ہے لیکن درحقیقت اس علاقے میں جتنے افراد کو دفن کیا گیا ہے ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی نائیجیریا کی فوج پر دسمبر دو ہزار پندرہ میں زاریا کے علاقے میں شیعہ مسلمانوں پر جان بوجھ کر اندھا دھند فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت لاگوس، زاریا اور کانو شہروں میں آباد ہے اور ان کی سرگرمیوں کا مرکز زاریا شہر ہے۔

نائیجیریا کی پولیس نے کئی بار زاریا میں تحریک اسلامی کے حامیوں پر حملے کیے ہیں کہ جن میں کئی شیعہ مارے جا چکے ہیں۔

بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو نائیجیریا کی فوج نے نائیجیریا کے مسلمانوں پر ایک منصوبہ بند حملہ کیا کہ جس میں زاریا شہر میں ایک ہزار سے زائد بےگناہ جاں بحق ہو گئے اور فوج نے نائیجیریا کے مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button