ایران کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ اقدام کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہے: جنرل محمد پاکپور

29 اپریل, 2016 00:00

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران میں کسی بھی دہشت گردانہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب انتہائی سخت اور دندان شکن ہو گا۔
تہران میں حمزہ سید الشہداء اور نجف اشرف آپریشن کے کمانڈروں کی کانفرنس میں ایران کے مغرب اور شمال مغرب میں آپریشن دستوں کی بھرپور آمادگی اور تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جگہ پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے انھیں ختم کر دے۔

سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ سعودی عرب انقلاب مخالف اور شرپسند عناصر کو منظم کر کے ایران کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کی یہ کوشش اور اس کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے ہیں۔

9:11 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔