دہشتگرد امریکی کمانڈ کا نقشہ: غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دے کر اپنی دوغلی پالیسی بے نقاب کر دی
سینٹ کام
شیعیت نیوز : دہشتگرد امریکی کمانڈ سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر مشرق وسطیٰ کا ایک نقشہ جاری کیا جس میں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کو دہشتگرد اسرائیلی رجیم کا حصہ دکھایا گیا۔ یہ نقشہ امریکہ کی طویل عرصے سے دو ریاستی حل کی حمایت کے دعوے سے متصادم تھا، جس نے شدید ردعمل کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار
بعد ازاں سینٹ کام نے شدید تنقید کے بعد مجبوراً نقشے میں ترمیم کی اور مغربی کنارے اور غزہ کو 1967 کی سرحدوں کے مطابق اسرائیل سے الگ دکھایا۔ تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر منافق امریکی حکومت اور صہیونی رجیم کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتا ہے، جبکہ محورِ مقاومت نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی مکمل آزادی اور خودمختاری کے حق کا دفاع کیا ہے۔







