شامی فورسز کے ہاتھوں معدد تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

28 اپریل, 2016 00:00

 فوج نےحماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے داعش اور جبہہ النصرہ کےکم سے کم بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

دوسری جانب شامی فوج نے دیرالزور کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں پر حملہ کرکے، کم سے کم آٹھ دہشت گردعناصر کو ہلاک کردیا – یہ دہشت گرد عناصر الحفرہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے- شامی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-

شامی فوج نے دیرالزور ہوائی اڈے کے مشرق میں بھی داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-اس درمیان بعض ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سویدا کے مغربی مضافات میں اسرائیل کے بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی کاپتہ لگاکر اس کو ضبط کرلیا گیا ہے- بتایا جاتاہے کہ بموں کی یہ کھیپ داعش کے لئے ارسال کی گئی تھی

2:37 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔