ایران کے اردن پر حملے F-35 طیارے تباہ
F-35
شیعیت نیوز : کم ریزولوشن سیٹلائٹ تصاویر نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائلوں سے امریکی F-35 طیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔ سیٹلائٹ کی تصاویر میں اڈے پر حملے کے بعد تباہ شدہ طیاروں کے نشانات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ایران نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 3 F-35 طیاروں کو تباہ اور 3 کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی اب سیٹلائٹ فوٹو سے تائید ہوتی نظر آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اردنی فوج نے پانچ میزائلوں کے حملے کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام میزائلوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ لیکن ٹیلی گرام چینل "نایا” کی جاری کردہ ویڈیوز اور اب سیٹلائٹ تصاویر اس دعوے کو چیلنج کر رہی ہیں۔ کوڈز 31.8276، 36.7997 پر لی گئی تصاویر میں اڈے کے رن وے اور ہینگرز کے قریب تباہ شدہ ڈھانچے اور جلنے کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے
ماہرین کے مطابق یہ حملہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف ایک بڑی کارروائی ہے، جو عراق، یمن اور شام میں جاری امریکی-سعودی جارحیت کے خلاف مقاومتی محاذ کے جوابی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایرانی فوج کے معاون رابطہ کار ایڈمرل سیاری نے بھی حال ہی میں آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عمان پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران علاقائی سطح پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
امریکی حکام نے ابھی تک اس حملے اور طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم سیٹلائٹ تصاویر کی موجودگی اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز نے اس حملے کی نوعیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ اردنی حکام کا موقف ہے کہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔







