اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے
شیعیت نیوز : اردن میں ایک بار پھر میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اردنی فوج نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اڈے کو پانچ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جنہیں مبینہ طور پر ایران سے فائر کیا گیا تھا۔ اردنی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ان میزائلوں کو کسی نقصان کے بغیر راستے ہی میں تباہ کر دیا۔
تاہم بعض مقامی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان پانچ میزائلوں میں سے دو امریکی فوجی اڈے "موفق السلطی” پر گرے ہیں۔ ٹیلی گرام چینل "نایا” نے ویڈیوز جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میزائلوں کے گرنے کے بعد اڈے سے گھنا دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور امریکی فضائی دفاعی نظام انہیں روکنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق اڈے کے اندر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عمان پر مکمل کنٹرول، ایڈمرل سیاری کا دفاعی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جعلراق میں امریکی-سعودی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری ہے، یمن نے ریاض کو نشانہ بنایا ہے، اور ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اشارہ ہیں، جبکہ مقاومتی قوتیں پوری علاقائی حدود میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
ابھی تک ایران یا کسی بھی مقاومتی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اور اردنی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ تاہم مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اس دعوے سے متصادم ہیں، جس کی تصدیق کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔







