دنیا

شام میں دہشت گردوں کے انتیس ہزار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا: روس

روسی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن سرگئی رودسکوی نے بدھ کے روز ایک تقریر کے دوران کہا کہ روسی فضائیہ کی اس بمباری کے دوران دہشت گردوں کے دو سو سے زائد تیل نکالنے کے مراکز اور ان کے دو ہزار سے زائد آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ان حملوں سے داعش اور جبہۃ النصرہ کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ان دونوں دہشت گرد گروہوں کو اپنی مالی ضروریات پورا کرنے کے اصلی ذریعے سے محروم ہونا پڑا ہے۔

جنرل سرگئی رودسکوی نے اس بات پر زور دیا کہ روسی فضائیہ نے شام میں اپنی کارروائیوں کے دوران حتی ایک بار بھی کسی ایسے ہدف کو نشانہ نہیں بنایا ہے کہ جس میں عام شہریوں کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ روسی فوجیوں نے شام میں اپنے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک مسلح گروہوں کی جانب سے شہری علاقوں پر حملے کرنے کی بہت سی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنا کر روسی فضائیہ کی پوزیشن کو خراب کرنا اور عالمی برادری کے منفی ردعمل کو ابھارنا چاہتے تھے تاکہ روسی رہنما شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی جنگ روکنے پر مجبور ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button