کرپشن مخالف تحریک : وزیراعظم ہمیشہ بچ جاتے ہیں لیکن اس دفعہ نہیں بچیں گے،عمران خان
شیعیت نیوز: عمران خان کا تحریک انصاف کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کے احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوگی، لیکن دھاندلی یا کرپشن کی بات کرو تو ان کی جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم حکمرانوں کا احتساب کریں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ عوام کسی صورت وزیراعظم کے کمیشن اور اس کے ٹی آر اوز کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔ ہم پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم وہ کمیشن چاہتے ہیں کہ جس میں عالمی فورنزک ماہرین شامل ہوں۔ اُمید ہے کہ رائیونڈ مارچ سے پہلے میاں صاحب فیصلہ کر لیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ بچ جاتے ہیں لیکن اس دفعہ نہیں بچیں گے۔ وزیراعظم کو عوام کے سامنے سچ بولنا پڑے گا اور اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے آئندہ ہفتے لاہور آکر نیا لائحہ عمل دینے کا بھی اعلان کیا۔








