پاکستانی وزیر داخلہ کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
شیعیت نیوز : پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ تہران، اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد مصطفیٰؐ انسانیت کی ہدایت کا مرکز و محور امام حسنؑ سیرتِ نبوی کا عملی نمونہ تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی
پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا دورہ ایرانی وزیر داخلہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید گہرائی دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ خطے میں استحکام اور سلامتی کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔







