خیبرپختونخوا سے علماء کے وفد کی علامہ عارف حسین واحدی سے اہم ملاقات، مذہبی، ملی اور تنظیمی امور پر گفتگو
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے جید علماء کرام اور معزز شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر و پرنسپل جامعہ عسکری ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، شیعہ علماء کونسل کے سابق صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، علامہ صابر علی رجائی ابراہیم زئی، علامہ سید محمد باقر منتظری شیرکوٹ، حاجی علی داد خان مرئی بالا اور ڈاکٹر سید قاسم حسینی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مری سمر کیمپ 2026ء میں 150 بچوں کی تربیت، لاہور میں تقسیمِ انعامات کی تقریب
ملاقات کے دوران مذہبی، ملی اور تنظیمی امور سمیت علاقے کے بعض مومنین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مختلف مسائل کے حل اور مومنین کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لیے باہمی مشاورت بھی کی گئی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے معزز علماء کرام اور شخصیات کے وفد کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ علاقے کے مومنین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔







