پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پشت پناہ ہیں، محسن رضائی
شیعیت نیوز : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے تمام رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کا تزویراتی پشت پناہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کو عالم اسلام کے عظیم اثاثوں میں شمار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ جوادی آملی: رسولؐ کی رحلت امت کے لیے عظیم ترین مصیبت، کوئی دوسرا غم اس کے برابر نہیں
محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے عالم اسلام کے بڑے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالم اسلام کے اتحاد کے حصول کی راہ میں قدم اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھایا جانا چاہیے۔ رضائی نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مثالی ہیں اور ایرانی عوام کی پاکستان اور پاکستانی عوام کی ایران سے محبت اور وابستگی دنیا میں مثال بن چکی ہے۔







